Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کشن باغ ‘ عرش محل علاقہ سے کرفیو مکمل طور پر برخواست

کشن باغ ‘ عرش محل علاقہ سے کرفیو مکمل طور پر برخواست

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) کشن باغ عرش محل علاقہ میں حالات معمول پر لوٹ جانے پر راجندر پولیس نے رات کا کرفیو بھی برخواست کردیا ہے ۔ کمشنر سائبر آباد مسٹر سی وی آنند نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد میں کرفیو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو مذہبی نشان کو نذر آتش کرنے پر تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ اس دوران بی ایس ایف فا

حیدرآباد /23 مئی ( سیاست نیوز ) کشن باغ عرش محل علاقہ میں حالات معمول پر لوٹ جانے پر راجندر پولیس نے رات کا کرفیو بھی برخواست کردیا ہے ۔ کمشنر سائبر آباد مسٹر سی وی آنند نے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد میں کرفیو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا ۔ واضح رہے کہ 14 مئی کو مذہبی نشان کو نذر آتش کرنے پر تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ اس دوران بی ایس ایف فائرنگ میں 3 مسلمان جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 12 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سکھ اشرار کی جانب سے مسلمانوں کے مکانات و املاک کو نشانہ بنائے جانے کے باعث کافی نقصان پہونچا ۔ راجندر نگر پولیس نے اس علاقہ میں 3 دن تک غیر معینہ مدت کا کرفیو برقرار رکھا تھا اور بعد ازاں وقفہ وقفہ سے کرفیو میں نرمی دی گئی تھی ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر سی ایچ کوشالکر نے بتایا کہ کشن باغ سکھ چھاؤنی اور عرش محل علاقوں میں حالات پرامن ہے لیکن پولیس ان علاقوں میں ہنوز چوکسی برقرار رکھے گی ۔ سی آر پی ایف کی کمپنی کو بھی اس علاقہ میں تعینات رکھا گیا ہے اور حالات پر پولیس کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT