Tuesday , December 18 2018

کشن گنج کرفیو میں 3 گھنٹوں کی نرمی

کشن گنج 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عبادت گاہ کے قریب ایک ذبح کئے ہوئے جانور کے پائے جانے کے بعد منظم کئے گئے زبردست احتجاج اور بعدازاں کشن گنج میں نافذ کئے گئے 40 گھنٹے کے کرفیو کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انیمیش کمار پراشر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹوریٹ سے 3.30 بجے ایک ا

کشن گنج 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عبادت گاہ کے قریب ایک ذبح کئے ہوئے جانور کے پائے جانے کے بعد منظم کئے گئے زبردست احتجاج اور بعدازاں کشن گنج میں نافذ کئے گئے 40 گھنٹے کے کرفیو کے بعد اب ضلع انتظامیہ نے سہ پہر 3 بجے تا شام 6 بجے کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انیمیش کمار پراشر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کلکٹوریٹ سے 3.30 بجے ایک امن مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مختلف پارٹیوں کے قائدین ڈسٹرکٹ پولیس اور سیول عہدیداران شرکت کریں گے جہاں وہ عوام سے اپیل کریں گے کہ لاء اینڈ آرڈر کو بہرصورت قائم رکھتے ہوئے سماجی یکجہتی کا ثبوت دیں۔ دریں اثناء پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک ڈارنوال نے کہاکہ بیمار افراد کو مشکلات سے بچانے کے لئے میڈیکل خدمات کو بحال کردیا گیا ہے۔ اُنھوں نے عوام کا شکریہ ادا کیاکہ دو روز قبل ذبح کئے ہوئے جانور کے ایک عبادت گاہ کے قریب پائے جانے کے باوجود حالانکہ کشیدگی ضرور پیدا ہوئی تھی لیکن عوام نے زبردست صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظم و ضبط قائم رکھا۔ ڈارنوال نے مزید کہاکہ اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT