Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / کشیپ کو جاپان اوپن کوالیفکیشن میں شکست

کشیپ کو جاپان اوپن کوالیفکیشن میں شکست

ٹوکیو۔19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈ مینٹن کھلاڑی پروپلی کشیپ کو جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے کوالیفکیشن کے دوسرے راونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے ۔ کشیپ گزشتہ ہفتے کوریا اوپن میں کوالیفکیشن سے اہم ڈرا میں پہنچے لیکن جاپان اوپن میں ان کا چیلنج کوالیفکیشن میں ہی ختم ہوگیا۔کشیپ نے پہلے راونڈ میں ڈنمارک کے ایمل ہوسٹ کو 36 منٹ میں 21-15 21-14 سے شکست دی تھی لیکن دوسرے راونڈ میں وہ جاپان کے یواگاراشی سے تین گیموں کے مقابلے میں ہارگئے ۔ جاپانی کھلاڑی نے یہ میچ ایک گھنٹے پانچ منٹ میں 21-11, 18-21,21-14 سے اپنے نام کیا۔ اس درمیان ساتوکسیراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے مکسڈ ڈبلز میں پہلے راونڈ میں جاپانی جوڑی کو اور دوسرے راونڈ میں بھی جاپانی جوڑی کو شکست دے کر اہم دور میں جگہ بنالی۔ جہاں کل پہلے راونڈ میں ان کا سامنا تھائی لینڈ کی جوڑی ٹن پچاراپون اور چوکووونگ سے ہوگا۔ ساتوکسیراج نے مکسڈ ڈبلز کے علاوہ چراغ شیٹی کے ساتھ مردوں کے اہم ڈرا میں بھی جگہ بنالی۔ ساتوکسیراج اور چراغ نے پہلے راونڈ میں جاپانی جوڑی کو اور دوسرے راونڈ میں بھی جاپانی جوڑی کوشکست دی۔

TOPPOPULARRECENT