Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / کشیپ کی سرفہرست کھلاڑی لی ہین کے خلاف کامیابی

کشیپ کی سرفہرست کھلاڑی لی ہین کے خلاف کامیابی

ایناہم، (امریکہ) 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دوسرے سیڈ ایچ ایس پرنے ، چوٹ کے بعد واپسی کرنے والے پانچویں سیڈ سمیر ورما اور پروپلي کشیپ نے کیلیفورنیا میں امریکی اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں اچھی شروعات کی اور دولت مشترکہ کھیلوں کی چمپئن کشیپ نے سرفہرست کوریا ئی کھلاڑی لی ہین کو تین گیمس کی جدوجہد میں 21۔16، 10۔21 ،21۔19 سے ایک گھنٹے تین منٹ میں شکست دی۔دنیا میں59 ویں درجہ بندی کے کشیپ اور 15 ویں مقام کے ہین کے درمیان یہ چھٹا مقابلہ تھا جس میں غیر سیڈ ہندوستانی کھلاڑی نے جیت درج کرکے اب کوریائي کھلاڑی کے خلاف اپنا ریکارڈ 3۔3 سے برابر کر لیا ہے ۔ان کا اگلا میچ ہنگری کے گیرگلي کرج سے ہوگا۔سنگلز کے دیگر میچوں میں ھرشیل دانی، پرنے اور سمیر نے بھی اپنے مقابلوں میں کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی۔دانی نے میکسیکو کے ارٹورو ھے رانڈیز کو صرف 23 منٹ میں 21۔13 ،21۔9 سے یک طرفہ انداز میں شکست دی۔دوسری سیڈ پرنے نے آسٹریا کے لوکیریبر کو سے 21۔12 ،21۔16 سے اور پانچویں سیڈ سمیر نے ویت نام کے ھوگ نام اینگن کو 21۔5 ،21۔10 سے آسانی سے صرف 20 منٹ میں شکست دی۔گزشتہ سال ہانگ کانگ سوپر سیریز کے فائنل تک پہنچے سمیر نے اس سال سید مودی گراں پری ٹورنمنٹ میں جیت اپنے نام کی تھی۔ لیکن کندھے کے زخم کی وجہ سے وہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں ہوئی سوپر سیریز میں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔سابق چمپئن اب اگلے میچ میں کروشیا کے وونمبر ڈورکجک سے کھیلیں گے ۔دانی کا اگلا میچ 15 ویں سیڈ ہانگ کانگ کے تئن منہ اینگن اور پرنے کا اگلا میچ آئرلینڈ کے یہوشو میگی سے ہوگا۔پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑی لکھاني سارنگ اور ابھیشیک یلیگر اپنے مقابلے ہار کر باہر ہو گئے ۔

 

TOPPOPULARRECENT