Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کفرو شرک اور خرافات سے بچنے کی تلقین

کفرو شرک اور خرافات سے بچنے کی تلقین

بودھن ۔ 13جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانقاہ غوث اعظمؒ شکر نگر بودھن میں بعنوان جلسہ عظمت مصطفی‘ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا ۔ جلسہ سے مہمان خصوصی مولانا معصوم نقشبندی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں موجود گستاخ رسولؐ و گستاخ اولیاء سے ہوشیار رہیں ۔ مولانا نے دنیوی خرافات اور شرک و کفر سے بچنے کی تلقین کی اور استقامت کے ساتھ پنچ وقتہ نمازوں کو ادا کرنے کا درس دیا ۔ مولانا نے شکر نگر کالونی میں عظمت رسول کے عنوان کے تحت محفل کا اہتمام کرنے پر خانقاہ کے منتظمین کی ستائش کی ۔ اس جلسہ کو مقامی مقررین سید خواجہ ناظم الدین سلطان ‘ مولانا شفیع الدین نظامی ‘ مولانا سید عبدالباقی قادری نظامی ‘ محمد عبدالحفیظ مدرس مدرسہ فیروز اعلولم و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ اس جلسہ میں سید لیاقت حسین ‘ احمد جبروت اللہ خان کے علاوہ معزز مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید عبدالحسیب ‘ حافظ محمد ارباز احمد کی نعت شریف سے ہوا ۔ قبل ازیں حافظ سید نصیرالدین قادری نے تلاوت کلام پاک پیش کی ۔ اس جلسہ کی کارروائی عرفان احمد خان نے انجام دی ۔

TOPPOPULARRECENT