Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلائر فرلانگ آئی سی سی جنرل مینیجر اسٹریٹجک کمیونیکیشن مقرر

کلائر فرلانگ آئی سی سی جنرل مینیجر اسٹریٹجک کمیونیکیشن مقرر

دوبئی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے آج کلائر فرلنگ کو آئی سی سی کا جنرل مینیجر ( اسٹریٹجک کمیونیکیشن ) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کلائر فرلانگ اپنی ذمہ داریاں 17 جولائی سے سنبھالیں گی ۔ فرلانگ فی الحال ہنوور اسپورٹ میں سربراہ ہیں جس کے کلائنٹس میں انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ‘ این ایف ایل اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن شامل ہیں۔ہنوور سے قبل فرلانگ نے کئی برس تک خود اپنی کنسلٹنسی چہائی تھی جس میں انگلش ٹیم کی ذمہ داری بھی شامل تھی ۔ فرلانگ نے یو کے اتھیلیٹکس کیلئے ہیڈ آف مارکٹنگ و کمیونیکیشن کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ اس دوران انہوں نے لندن میں ورلڈ اتھیلیٹکس چمپئن شپ کے انعقاد کیلئے کامیاب مہم چلائی تھی ۔ یہ اتھیلیٹکس لندن میں 2017 میں ہونے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT