Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / کلائس ’’جنگل‘‘ کیمپ کے مکمل تخلیہ کا آغاز

کلائس ’’جنگل‘‘ کیمپ کے مکمل تخلیہ کا آغاز

کلائس (فرانس) ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی حکام کے ذریعہ مختص کئے گئے میٹنگ پوائنٹس پر تارکین وطن کی آمد شروع ہوگئی ہے جو کلائس ’’جنگل‘‘ کیمپ کے مکمل طور پر تخلیہ کے عمل کا ایک حصہ ہے۔ وہاں موجود ایک صحافی کے بیان کے مطابق مرد و خواتین کی کثیر تعداد اپنے ہاتھوں میں سوٹ کیس اور دیگر سازوسامان کے ساتھ ایک ویئر ہاؤس کے سامنے جمع ہورہے ہیں جو تخلیہ کے اس عمل کیلئے ہیڈکوارٹرس کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جہاں پر ملک بھر سے تقریباً 6000 تا 8000 تارکین وطن جمع ہوں گے۔ صحافی نے مزید بتایا کہ نشاندہی کئے گئے ویئرہاؤس کے قریب تارکین وطن کی طویل قطار بن چکی ہے جبکہ ویر ہاؤس کے دروازے ابھی کھلے نہیں ہیں یعنی وہاں کام کاج کا آغاز نہیں ہوا ہے۔ اس کے ذریعہ اب اس ’’جھگی جھونپڑی‘‘ والے مستقر کو مستقل طور پر بند کردینے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو گذشتہ 18 ماہ سے افغانستان، سوڈان اور ایریٹریا کے پناہ گزینوں سے بھرا ہوا ہے جو برطانیہ میں داخل ہونے کیلئے چیانل پار کرنے کے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT