Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلائیو لائیڈ اور رچرڈ سے تبادلہ خیال کا فائدہ ہوا : سامیولس

کلائیو لائیڈ اور رچرڈ سے تبادلہ خیال کا فائدہ ہوا : سامیولس

کوچی ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو شکست دینے میں کلیدی رول ادا کرنے والے آل راونڈر مارلون سامیولس جنہوں نے کوچی میں منعقدہ پہلے ونڈے میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز ناقابل تسخیر 126 رنز کھیلی ہے، انہوں نے اس کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ مقابلہ سے ایک دن قبل انہوں نے سرکلائیو لائیڈ اور سرویون رچرڈس سے طویل گفتگو کی اور میں ہمیشہ ہی ان سے تجاویز حاصل کرتا ہوں۔ مذکورہ کھلاڑی طویل کرکٹ کے بعد لیجنڈ بنے ہیں اور وہ ہمیشہ مجھے مثبت تجاویز دیتے ہیں جو میرے اعتماد کو بلند کرتے ہیں۔ نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلے مقابلے کے مین آف دی میچ آل راونڈر سامیولس نے کہا کہ کریبین پریمیئر لیگ میں میرا فام شاندار تھا جس کا تسلسل یہاں بھی برقرار رہا اور مجھے خوشی ہیکہ میں نے بہتر مظاہرہ کیا اور ٹیم مقابلہ میں فاتح رہی ہے۔ انہوں نے دنیش رامدین (61) کے مظاہرے اور پارٹنر شپ کی کافی ستائش بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT