Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / کلاتھ مرچنٹ کا اغوا، 7 افراد گرفتار

کلاتھ مرچنٹ کا اغوا، 7 افراد گرفتار

تھانے۔/10اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع کی رورل پولیس نے 7افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر یہاں 32 سالہ کلاتھ مرچنٹ کا اغوا کرتے ہوئے اسے لگ بھگ 9روز تک یرغمال بنائے رکھا حتیٰ کہ اُسے فاقوں پر مجبور کیا۔ تاجر جتیندر جوشی نے تقریباً 12 لاکھ روپئے مالیت کے کپڑے اصل ملزم گجانند ہراد ( 32 سال) سے خریدے تھے جو یہاں کی بھیونڈی ٹاؤن شپ کا ٹیکسٹائیل ٹریڈر ہے، لیکن اس نے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تھانے رورل پرشانت کدم نے گزشتہ شام یہاں میڈیا کو بتایا کہ گجانند نے سازش رچاتے ہوئے جوشی کا اغوا کیا اور اس کی فیملی سے رقم اینٹھنے کی کوشش کی۔ جوشی کے اغوا پر اس کی فیملی نے پولیس سے شکایت کی اور پولیس نے بالآخر جوشی کو ڈھونڈ نکالا جس کی فاقہ کشی سے بری حالت ہوچکی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے گجانند کے ساتھ مزید چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT