Tuesday , December 18 2018

کلارک ، ملبورن میں ٹی ۔ 20 کھیلیں گے

ملبورن ۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان مائیکل کلارک آئندہ دو سیزن کے لئے آسٹریلیا کی بگ بیاش لیگ میں ملبورن اسٹارس کی کپتانی کریں گے اس کے بعد آئندہ تین سال کیلئے ٹوئنٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلیں گے ۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ نے آج یہ اعلان کیا جہاں کلارک نے 29 مارچ کو منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف

ملبورن ۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے ٹسٹ کپتان مائیکل کلارک آئندہ دو سیزن کے لئے آسٹریلیا کی بگ بیاش لیگ میں ملبورن اسٹارس کی کپتانی کریں گے اس کے بعد آئندہ تین سال کیلئے ٹوئنٹی 20 کرکٹ نہیں کھیلیں گے ۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ نے آج یہ اعلان کیا جہاں کلارک نے 29 مارچ کو منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح سے ہمکنار کیا تھا جو کلارک کا آخری ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی تھا۔ فائنل سے قبل کلارک نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنے ٹسٹ کیرئیر کو طوالت دینے کیلئے 50 اوور کے کھیلوں کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ انھوں نے آئی پی ایل 2012 ء میں پونے وارئیرس کے ساتھ اپنا آخری ٹی ۔ 20 میچ کھیلا تھا اور گزشتہ سال سے کمر درد اور رگ پٹھوں میں تکلیف کے عارضوں سے متاثر رہے ہیں۔ وہ جنوری 2016 کے دوران ملبورن اسٹارس کے لئے دستیاب رہیں گے جب آسٹریلیا کا ٹسٹ کرکٹ سیزن اختتام پذیر ہوجائے گا ۔

ہیمر تھرو میں آشیش کا قومی ریکارڈ
معراج علی کو دوسرا مقام
بامبولم ( گوا) ۔17 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے آشیش جاکھر نے 12 ویں نیشنل یوتھس اتھلیٹکس چمپیئن شپس کے دوسرے دن آج یہاں منعقدہ بوائز ہیمر تھرو کے مقابلوں میں نیشنل یوتھ ریکارڈ قائم کیا ۔ آشیش نے ابتدائی مقابلہ میں 5 کیلووزنی آہنی گولہ اور زنجیر کو ایک نئے فاصلہ 71.92 میٹر پر پھینکا اور دوسرے مرحلہ میں مزید بہتری کے ساتھ انھوں نے 72.04 میٹر تک پیشقدمی کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ قبل ازیں ہریانہ کے ہی سکھدیو سنگھ (70.3میٹر ) 2009 سے قومی ریکارڈ کے حامل تھے ۔ اترپردیش کے معراج علی کو 68.35 میٹر کے ساتھ دوسرا مقام اور سلور میڈل حاصل ہوا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT