Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کی فٹنس پر ہنوز گہرا سوالیہ نشان

کلارک کی فٹنس پر ہنوز گہرا سوالیہ نشان

سڈنی۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کی 4ڈسمبر کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میں شرکت ہنوز غیریقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ جیسا کہ آسٹریلیائی ٹیم کے فزیوالیکس کونٹوریز نے اشارہ دیا ہے کہ عضلات کی جکڑن اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا کلارک کی صحت یابی میں خاطرخواہ بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے او

سڈنی۔20نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کی 4ڈسمبر کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میں شرکت ہنوز غیریقینی صورتحال کا شکار ہے ۔ جیسا کہ آسٹریلیائی ٹیم کے فزیوالیکس کونٹوریز نے اشارہ دیا ہے کہ عضلات کی جکڑن اور پیٹ کی تکلیف میں مبتلا کلارک کی صحت یابی میں خاطرخواہ بہتری دکھائی نہیں دے رہی ہے اور ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ان کی شرکت پر ہنوز غیریقینی صورتحال برقرار ہے ۔زمبابوے کے خلاف ایک عرصہ قبل زخمی ہوئے کلارک مسلسل تکلیف کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ فزیو نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کے خلاف کلارک جس زخم کی وجہ سے پریشان تھے اب وہ زخم اُس طرح سنگین نوعیت کا نہیں ہے لیکن پھر بھی ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ان کی شرکت غیریقینی ہے ۔ فزیو کے بموجب کلارک یکے بعد دیگرے پیٹھ کی مختلف تکالیف میں مبتلا ہورہے ہیں ‘ جس کی وجہ سے ان کی فوراً واپسی ممکن نہیں ہوپارہی ہے ۔ ان تمام حالات کے بموجب ہندوستان کے خلاف 4ڈسمبر کو کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ میں ان کی شرکت نہیں ہوگی یہ بھی یقینی طور پر ہنوز فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT