Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / کلارک کی ہانگ کانگ T20 سے مختصر فارمٹ میں واپسی کی سعی

کلارک کی ہانگ کانگ T20 سے مختصر فارمٹ میں واپسی کی سعی

ہانگ کانگ ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلیائی کپتان مائیکل کلارک اس ماہ ہانگ کانگ کی ٹوئنٹی 20 بلٹز میں شہ سرخی بنیں گے جبکہ وہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمٹ میں واپسی کی سعی کررہے ہیں۔ کلارک جو اپنی نسل کے ٹاپ بیٹسمنوں میں سے ہیں، 28، 29 مئی کے چار ٹیم والے ٹورنمنٹ میں کھیلیں گے، جو گزشتہ سال اُن کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے شاید پہلی شرکت ہے۔ انھوں نے آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں آج کہا کہ ’’اگرچہ میں پہلے کبھی ہانگ کانگ نہیں گیا، لیکن میں نے سن رکھا ہے کہ یہ کھیل کیلئے کس قدر زبردست مقام ہے۔ میں میرے ٹیم ساتھیوں سے ملنے اور اس سٹی کا لطف اٹھانے کا بے صبری سے منتظر ہوں‘‘۔

 

قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں
باکسنگ سمر کوچنگ کیمپ
حیدرآباد ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائے جارہے سمر کوچنگ کیمپ کے تحت قلی قطب شاہ مِنی اسٹیڈیم روبرو سٹی کالج میں باکسنگ کوچنگ کیمپ کا آغاز ہوچکا ہے۔ صبح 6 تا 8 بجے باکسنگ کی تربیت دی جارہی ہے۔ باکسنگ کوچ سید شعیب قادری لڑکے و لڑکیوں کو باکسنگ کی تربیت دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے شعیب قادری جنگم مٹ پلے گراؤنڈ پر باکسنگ کی ٹریننگ دے چکے ہیں۔ خواہش مند لڑکے، لڑکیاں قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں صبح 6 تا 8 بجے کے دوران شخصی طور پر یا 8801422436 پر ربط پیدا کریں۔

 

 

TOPPOPULARRECENT