Tuesday , December 18 2018

کلاسیس میں شرکت نہ کرنے پر 10 طلباء کا سر مونڈھ دیا گیا

بنگلورو ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک اقامتی اسکول کے تقریبا 10 طلباء کو باقاعدہ کلاسیس میں شرکت نہ کرنے پر ادارہ کے نگران کار نے زبردستی سرمونڈھ دیا ۔ ڈی سی پی سنٹرل بنگلور سندیپ پاٹل نے بتایا کہ یہ شکایت کی گئی ہے کہ طلباء کا سر زبردستی مونڈھ دیا گیا ہے اور قانونی مشورہ حاصل کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کوبن پارک پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ جس میں پتہ چلا ہے کہ 10 طلباء کا سر مونڈھ دیا گیا ہے اور ہر ایک طالب علم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT