Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلاسین اسمتھ کی جگہ راجستھان میں شامل

کلاسین اسمتھ کی جگہ راجستھان میں شامل

نئی دہلی۔2اپریل(سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ہینرچ کلاسین انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی جگہ راجستھان رائلس ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔26 سالہ کلاسین نے فروری میں ہی ہندستان کے خلاف اپنا بین الاقوامی کرکٹ کیریر شروع کیا تھا۔جنوبی افریقہ میں گلابی گیند سے کھیلے گئے ون ڈے میں 27 گیندوں میں 43 رنز بنا کر وہ شہ سرخیوں میں آئے تھے ۔وہیں ٹوئنٹی20 بین الاقوامی کرکٹ میں انہوں نے ابھی تک49 میچوں میں146 کے اسٹرائک ریٹ سے رنز بنائے ہیں۔کلاسین کو افریقی ٹیم کا عمدہ بیٹسمین سمجھا جاتا ہے جنہوں نے ہندستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں اسپنروں کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کے خلاف سب سے اچھا مظاہرہ کیا۔ راجستھان ٹیم نے کلاسین کو ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

TOPPOPULARRECENT