Tuesday , December 18 2018

کلا بھارتی آڈیٹوریم کی تعمیر کے منصوبہ کو حکومت کی منظوری

حیدرآباد۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) حکومت نے اندرا پارک کے پاس 14 ایکڑ اراضی پر ’کلا بھارتی‘ آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے آڈیٹوریم کے پلان کو منظوری دے دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ بہت جلد آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق آڈیٹوریم میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرکے چار کانفرنس ہالس تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عصری سنیما تھیٹرس، لائبریریز، گیلریز، گیسٹ رومس، ریسٹورنٹس بھی بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آرٹسٹوں کیلئے ریہرسل ہال، آرٹ میوزیم گیلری، 6 آڈیٹوریمس، وی آئی پیز اور میڈیا لاؤنج وغیرہ بھی رکھے جائیں گے۔ للیتا کلا اکیڈیمی، سنگیت ناٹک اکیڈیمی وغیرہ کی سرگرمیوں کیلئے خصوصی تعمیرات کی جائینگی ۔ تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کی یادگار کھلا بھارتی آڈیٹوریم کی تعمیر اہمیت رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT