Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کلا وینکٹ راؤ کا وشاکھا پٹنم ایرپورٹ پر شاندار استقبال

کلا وینکٹ راؤ کا وشاکھا پٹنم ایرپورٹ پر شاندار استقبال

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش تلگودیشم پارٹی یونٹ کے نومنتخب صدر مسٹر کلا وینکٹ راؤ کا وشاکھاپٹنم طیرانگاہ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے وشاکھاپٹنم آمد کی اطلاع کے ساتھ ہی پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد ایرپورٹ پہنچ چکی تھی جہاں زبردست گلپوشی کی گئی اور انہیں تہنیت پیش کی گئی۔ انہوں نے اس عہدہ کیلئے انتخاب پر پارٹی صدر مسٹر چندرا بابو نائیڈو سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT