Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / کلبرگی کے قتل کی ایس آئی ٹی تحقیقات کیلئے عرضی

کلبرگی کے قتل کی ایس آئی ٹی تحقیقات کیلئے عرضی

نئی دہلی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مقتول مصنف اور واجبیت پسند ایم ایم کلبرگی کی شریک حیات آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئیں تاکہ ان کے شوہر کے 2015ء میں پیش آئے قتل کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ تحقیقات کے احکام حاصل کرسکیں۔ فاضل عدالت نے اس عرضی پر مختلف اداروں جیسے این آئی اے اور سی بی آئی کے علاوہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کی حکومتوں سے 6 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کے لیے کہا ہے۔

بہار میں فوج میں بھرتی کیلئے بھگدڑ، ایک ہلاک
پٹنہ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع روہتاس کے علاقہ دہری ۔ اون ۔ سونے میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں کم سے کم ایک امیدوار ہلاک اور دیگر چار زخمی ہوگئے۔ روہتاس سپرنٹنڈنٹ ایم ایس ڈھلون نے کہا کہ یہ واقعہ رات کے پچھلے پہر3 بجے پیش آیا جب ہزاروں امیدوار سخت سردی میں کھڑے اپنی باری کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT