Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / کلبھوشن جادھو سے پاکستان کی پوچھ گچھ جاری

کلبھوشن جادھو سے پاکستان کی پوچھ گچھ جاری

ہندوستان کی مبینہ تخریب کار سرگرمیوں کے ثبوت جمع کرنے کی کوشش :سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ ہندوستانی خفیہ ادارہ ’’را‘‘ کے مبینہ جاسوس کلبھوشن جادھو سے مزید ثبوت جمع کررہا ہے اور تخریب کار سرگرمیوں میں ہندوستان کے ’’ملوث‘‘ ہونے کے واقعہ کی تفصیلات اقوام متحدہ سے رجوع کی جائیں گی۔ امورخارجہ پر سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے امورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جارحیت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جادھو سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس سے مزید ثبوت جمع کئے جارہے ہیں۔ ریڈیو پاکستان نے ان کے حوالہ سے کہا کہ ’’جادھو سے پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں تخریبی سرگریوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے سے متعلق تفصیلات اقوام متحدہ کے علاوہ دیگر اہم ممالک کے حوالے کی جائیں گی‘‘۔ معتمد خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ کشمیر تنازعہ پر اقوام متحدہ کی متعدد قراردادیں ہیں اور ان پر عمل آوری کیلئے بین الاقوامی برادری کو ہندوستان پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ کے سبب پاکستان کے 45 سویلئنس ہلاک ہوگئے۔ اسلام آباد ان خلاف ورزیوں سے اقوام متحدہ کو تحریری طور پر باخبر کرچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT