Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / کلبھوشن جادھو کو بیوی سے ملاقات کیلئے پاکستان کی اجازت

کلبھوشن جادھو کو بیوی سے ملاقات کیلئے پاکستان کی اجازت

 

جموں ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے آج کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن جادھو کو بیوی سے ملاقات کی اجازت دی ہے جس سے ہندوستانی سفارت کاری کی موثر رسائی اور دنیا بھر میں اس کی قبولیت کی جھلک ملتی ہے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی کیلئے یہ قابل مبارکباد ہے ۔ یہ پیشرفت یقیناً ہندوستان کی کامیاب سفارتی رسائی کا قابل ستائش نتیجہ ہے ‘‘ ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جادھو کو پاکستانی سرزمین پر اس کی بیوی سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی جس سے چند ماہ قبل نئی دہلی نے اسلام آباد سے درخواست کی تھی کہ جادھو کو انسانی بنیادوں پر اس کی ماں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے اس سے قبل کئی بار کلبھوشن تک سفارتکار کی رسائی کی درخواست کرچکا ہے اور پاکستان نے ہر بار مسترد کردیا تھا۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’پاکستان سے پھیلنے والی دہشت گردی اور کشمیر میں دہشت گردی کی سرپرستی کے ضمن میں مودی حکومت کی ایک سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس نظریہ کو اب دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ قبولیت حاصل ہورہی ہے ۔
حتی کہ وہ ممالک بھی اب اس نظریہ کو قبول کررہے ہیں جو پہلے پس و پیش کیا کرتے تھے یا اپنی وجوہات کے سبب اس کو قبول نہیں کررہے تھے ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT