Saturday , December 15 2018

کلب کرکٹر کی انگلینڈ میں سینہ پر گیند لگنے سے موت

لندن ۔ 7 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سری لنکائی نژاد کرکٹر کی مقامی لیگ میچ میں گیند سینہ پر لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ سرے میں ہوئے اس میچ کے دوران پیش آئے واقعہ کے بعد ایر ایمبولنس طلب کرلی گئی تھی لیکن 24 سالہ بی پتھماناتھن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ آسٹریلیا کے بیٹسمین فلپ ہیوگس کی دو دن قبل ہی م

لندن ۔ 7 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک سری لنکائی نژاد کرکٹر کی مقامی لیگ میچ میں گیند سینہ پر لگنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ سرے میں ہوئے اس میچ کے دوران پیش آئے واقعہ کے بعد ایر ایمبولنس طلب کرلی گئی تھی لیکن 24 سالہ بی پتھماناتھن زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا جبکہ آسٹریلیا کے بیٹسمین فلپ ہیوگس کی دو دن قبل ہی موت واقع ہوئی تھی، انہیں نومبر میں سڈنی میں کھیلے گئے ڈومیسٹک گیم کے دوران گردن پر گیند لگی اور وہ دو دن قبل جانبر نہ ہوسکے۔ پتھما ناتھن برٹش ٹامل لیگ میں منی پے پیرش اسپورٹس کلب کیلئے کھیل رہے تھے۔ ان کے ساتھی جو دوسری طرف کریز پر تھے، بتایا کہ گیند لگنے کے بعد پتھما ناتھن ابتداء میں بہتر نظر آرہے تھے لیکن چند ہی لمحات میں وہ گر پڑے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT