Wednesday , December 19 2018

کلب کیخلاف ہندوستانی ہاکی ٹیم کا مقابلہ 3-3 سے برابر

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نیدرلینڈس میں ڈنمارک کی کلب ہاکی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرپائی اور اسے اپنی حریف ایچ بی سی ہاکی کلب کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر کرنے پر اکتفاء کرنا پڑا۔ ہندوستانی کا ٹیم کا یہ بیرونی دورہ دراصل 31 مئی تا 15 جون نیدرلینڈس میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینس ورلڈ کپ کی تیاری کا ا

نئی دہلی ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نیدرلینڈس میں ڈنمارک کی کلب ہاکی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرپائی اور اسے اپنی حریف ایچ بی سی ہاکی کلب کے خلاف مقابلہ 3-3 سے برابر کرنے پر اکتفاء کرنا پڑا۔ ہندوستانی کا ٹیم کا یہ بیرونی دورہ دراصل 31 مئی تا 15 جون نیدرلینڈس میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینس ورلڈ کپ کی تیاری کا ایک حصہ ہے لیکن کلب ٹیم کے خلاف اسے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ ایچ جی سی ہاکی کلب نے مقابلہ کے آغاز پر ہی چھٹے منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جس کے بعد 24 ویں منٹ میں اس نے دوسرا گول بناتے ہوئے نصف مرحلہ کے اختتام پر اپنی سبقت دگنی کرلی۔ دوسرے نصف مرحلہ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 50 ویں منٹ میں بھوپیندر پال سنگھ ، 63 ویں منٹ میں وی آر رگھو ناتھ اور 64 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے مقابلہ کو برابری پر ختم کیا۔

TOPPOPULARRECENT