Friday , December 15 2017
Home / دنیا / کلثوم نواز دواخانہ سے ڈسچارج آئندہ ہفتہ کینسر کا معائنہ

کلثوم نواز دواخانہ سے ڈسچارج آئندہ ہفتہ کینسر کا معائنہ

لندن۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو آج یہاں دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا لیکن وہ آئندہ ہفتہ سے سیمو تھراپی کے بشمول کینسر کے علاج کیلئے دواخانہ میں دوبارہ شریک ہوں گی۔ کلثوم نواز کو گزشتہ ماہ گلے کے کینسر کے ابتدائی مراحل کا پتہ چلنے پر دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ منگل کے دن ان کی حالت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے ان کا دوبارہ معائنہ کیا ۔ ان کی دختر مریم نواز نے لندن سے ہی ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’امی اب بہتر ہیں، انہیں دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور وہ گھر واپس ہوں گی۔

 

TOPPOPULARRECENT