Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / کلثوم نواز کی حالت بگڑ گئی دوبارہ شریک دواخانہ

کلثوم نواز کی حالت بگڑ گئی دوبارہ شریک دواخانہ

لندن ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف کی شریک حیات کلثوم نواز کو حالت بگڑنے کے بعد لندن کے ایک دواخانہ میں آج دوبارہ شریک کردیا گیا جہاں ان کے حلق کے کینسر کی چند دن قبل تیسری مرتبہ سرجری ہوئی تھی۔ تقریباً 65 سالہ کلثوم نواز حال ہی میں لاہور کے حلقہ این اے ۔ 120 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہیں۔ اس ضمنی انتخاب کو پناما دستاویزات کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر ریفرنڈم تصور کیا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT