Saturday , December 15 2018

کلثوم پورہ میں جھگڑے کی زد میں آنے والی کمسن لڑکے کی موت

حیدرآباد۔/8 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکے کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس 4 سالہ کمسن لڑکے ساکت کے تایا اور تائی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا اس جھگڑے میں بیوی پر کئے گئے وار کی زد میں کمسن آگیااور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق ساکت کمار رنجن واڑی علاقہ کے ساکن ایس کرشنا کا بیٹا جو ایل کے جی میں زیر تعلیم تھا۔ اس لڑکے کا تایا راجہ اور اس کی تائی مہیشور کے درمیان جھگڑا ہوامیاں بیوی کے اس جھگڑے میں شوہر نے بیوی پر لکڑی سے وار کیا یہ وار چوک گیا اور اس کی زد میں کمسن لڑکا آکر شدید زخمی ہوگیاتھا۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT