Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلدیب،چہل اورہرمن کو ایوارڈس

کلدیب،چہل اورہرمن کو ایوارڈس

نئی دہلی۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 2017میں اپنی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا کے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے ہندستان کے چائنا مین کلدیپ یادو کو کرک انفو ایوارڈس کے گیارہیوں ایڈیشن میں سال کے بہترین نئے ابھرتے کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔کلدیپ کا پہلا بین الاقوامی وکٹ آسٹریلیا کے ڈیوڈوارنر کا دھرمشالہ ٹسٹ میں تھا۔ کلدیپ نے رواں سال میں 22.18کی اوسط سے 43 بین الاقوامی وکٹ لئے اور وہ اپنے نزدیکی حریف پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان سے بہت آگے رہے جنہوں نے 25.35کی اوسط سے 34وکٹ لئے ہیں۔کرک انفو ایوارڈس کے گیارہویں ایڈیشن کی جیوری میں ایان چیپل، کارنٹی والش، رمیزراجہ ، ڈیرل کلینن ، اجیت اگرکر اور مارک نکولس جیسے عظیم کھلاڑی شامل لیں ۔اسٹیون اسمتھ ، ناتھن لیون، ہیتھر نائٹ، فخرالزماں اور محمد عامر 2017میں اپنی شاندار کارکردگی کے لئے یہ ایوارڈ پانے والوں میں شامل رہے ۔اسمتھ کو ہندستا ن کے خلاف پونے میں آسٹریلیا کی غیرمتوقع جیت میں شاندار 109رنز بنانے کے لئے بہترین ٹسٹ بیٹسمین ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے گابا میں ساڑھے آٹھ گھنٹے میں بنائے گئے اپنے ناٹ آوٹ 141رن سے شائی ہوپ کی ہیڈنگلے میچ جتوانے والی سنچری کو پیچھے چھوڑ دیا۔آسٹریلیا کے آف اسپنر ناتھن لیون کی پچاس رن پر آٹھ وکٹ بہترین بولنگ کارکردگی رہی۔ انہوں نے ہندستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون کے بنگلور کے اسی ٹسٹ میں 41 رنز پر چھ وکٹ کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑدیا۔خواتین زمرے میں انگلینڈ کو اپنی کپتانی میں عالمی کپ جیتنے والی نائٹ کو سال کے بہترین کپتان کا ایوارڈ ملا۔ نائٹ نے آسٹریلیا کے اسمتھ ، ہندستان کے ویراٹ کوہلی اور پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی میں فاتح بنانے والے سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑدیا۔نیز خاتون زمرے میں بولنگ کا ایوارڈ نائٹ کی انگلش ٹیم ساتھی انیا شروب سول کو ان کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف 46 رنز دیکر 6 وکٹوں کے حصول پر ملا ہے۔بیٹنگ کے شعبہ میں ہندوستان کھلاڑی ہرمن پریت کورکو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 171 کی ناقابل شکست اننگز پر بہترین بیٹسومین کا ایوارڈ ملا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ تھا جب خواتین کو اس زمرہ میں نامزد کیا گیا۔ ونڈے ایوارڈ آئی سی سی چیمپئنس ٹرافی جیتنے والی پاکستان میں حصہ میں آئے ۔پاکستانی اوپنر فخر زمان کو ہندستان کے خلاف فائنل میں ناٹ آوٹ 114رن بنانے اور محمد عامر کو16 رنز پر تین وکٹ کے اسپیل کے لئے بالترتیب بیٹنگ اوربولنگ ایوارڈ ملا۔ان دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے ہندستان کے روہت شرما کی تیسری ڈبل سنچری اور راشد خان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹ کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔راشدکوا س برس تین ایوارڈ کے نامزد کیا گیا جو کسی کھلاڑی کے لئے سب سے زیادہ تھا۔ انہیں 18 رنز پر سات وکٹ کی کارکردگی کے لئے اسوسی ایٹ بولنگ ایوارڈ ملا۔ٹوئنٹی 20 میں بیٹنگ ایوارڈ ایون لوئن کو ان کے ناٹ آوٹ 125رن کے لئے ملا جو انہوں نے ہندستان کے خلاف کنگسٹن میں بنائے جبکہ ٹوئنٹی20 میں بولنگ ایوارڈ ہندستان کے لیگ اسپنر یوجویندر چہل کو بنگلور میں انگلینڈ کے خلاف 25رن پر چھ وکٹ کی کارکردگی کے لئے ملا۔

TOPPOPULARRECENT