Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلدیپ کی ٹسٹ سیریز میں شمولیت کا امکان:کوہلی

کلدیپ کی ٹسٹ سیریز میں شمولیت کا امکان:کوہلی

نوٹنگھم۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے شاندار آغاز سے پرجوش ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹیم کو آٹھ وکٹ سے ملی کامیابی کیلئے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کی دل کھول کر تعریف کی ہے اور ان کے آئندہ ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کے سلسلے میں مثبت اشارہ دیئے ہیں۔ہندوستان نے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے جس روہت شرما کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ اس میچ میں اسپنر کلدیپ یادو نے10 اوور میں 2.50 کے اوسط سے25 رنز پر سب سے زیادہ چھ وکٹ لئے اور مین آف دی میچ بنے ۔میچ کے بعد کوہلی نے کہا یہ میچ جتنا ہوسکتا تھا اتنا بہترین رہا، ہم جانتے تھے کہ یہ وکٹ بہت اچھی ہے اور اسپنروں کے پاس جب10 اوورکھیلنے کا موقع ہو تو ان پر خود کو ثابت کرنے کی صلاحیت بھی ہے ۔کپتان نے کلدیپ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کلدیپ نے غیر معمولی مظاہرہ کیا، مجھے یاد نہیں میں نے کب ونڈے میں اتنا بہترین اسپیل دیکھا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ کلدیپ کا اعتماد بڑھے کیونکہ ان کے پاس50 اوورس کے فارمیٹ میں میچ فاتح بننے کی صلاحیت ہے ۔اگر آپ کو وکٹ نہیں ملتے ہیں تب صورتحال مشکل ہوتی ہے ۔مین آف دی میچ رہے کلدیپ کے آئندہ پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کے سوال پر اگرچہ کوہلی نے واضح جواب نہیں دیا، لیکن ان کے سلسلے میں مثبت اشارہ ضرور دیا۔ فی الحال کلدیپ نے دوہی ٹسٹ کھیلے ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں آف اسپنر روی چندرن اشون اور اسپنر رویندر جڈیجہ اسپن شعبہ میں ٹیم کے دو تجربہ کار اور مستقل بولرس ہیں۔

TOPPOPULARRECENT