Saturday , December 16 2017
Home / تفریح / کلرس کے مشہور ریالٹی شو بگ باس سیزن 10 کی آج رات 9 بجے سے شروعات

کلرس کے مشہور ریالٹی شو بگ باس سیزن 10 کی آج رات 9 بجے سے شروعات

سلمان خان کی میزبانی میں 13 عام کنٹسٹنٹس کا گھر میں داخلہ

ٹی وی کے مشہور، متنازعہ اور اب تک کے سب سے زیادہ ٹی آر پی حاصل کرنے والے ریالٹی شو بگ باس کے سیزن 10 کا بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں اتوار 16 اکتوبر سے کلرس ٹی وی انڈیا چینل پر ٹیلی کاسٹ ہوگا جو پیر سے جمعہ تک رات 10:30 بجے سے اور ہر اتوار کو رات 9 بجے سے آن ایئر ہوگا۔ اس سیزن کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں ملک کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے عام لوگوں کو حصہ لینے کے طور پر بگ باس کے گھر میں داخلہ دیا جائے گا جن کی تعداد 13 ہوگی۔ ناظرین نے اس ریالٹی شو کے پہلے سیزن سے نویں سیزن تک سلیبرٹیز کو حصہ لینے والوں کی حیثیت سے بگ باس کے گھر میں ایک دوسرے سے تین ماہ تک الجھتے ہوئے دیکھا تھا لیکن اس بار عام لوگوں کے داخلہ کے بعد اب یہ شو اور بھی دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ یہی نہیں حصہ لینے والوں کے درمیان فلمسٹار بھی اپنی اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے بگ باس کے گھر میں آتے رہیں گے ۔ کلرس چینل کے قریبی ذرائع کے مطابق اس شو کی اس سال پہلی مہمان دیپیکا پڈوکون ہوں گی جو اپنی ہالی ووڈ فلم “The return of xander cage” کی تشہیر کے لئے بگ باس کے گھر آئیں گی۔ ادھر فلم شیوائے کے پروڈیوسر ڈائرکٹر و ایکٹر اجئے دیوگن کا اس شو پر اپنی فلم کو پرموٹ کرنا بھی طے مانا جارہا ہے لیکن کرن جوہر کے ڈئرکشن میں بنی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے ستاروں میں سے انوشکا شرما ہی بگ باس کے گھر آنے کی توقع ہے کیونکہ اس فلم کے مزید دو لیڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے بچن اور رنبیر کپور اس فلم کے پرموشن کے لئے بگ باس کے گھر نہیں آپائیں گے۔ 16 اکتوبر سے آن ایئر ہو رہے ٹی وی ناظرین کے اس دلچسپ ریالٹی شو کی شروعات کی وجہ کئی فلمسازوں نے اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھا دی ہے کیونکہ سلمان خان کی میزبانی اور شو کی دلچسپی کی وجہ پچھلے کئی سالوں سے فلموں کے رات کے شوز پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔ کلرس چینل کے ایک باوثوق ذرائع کے مطابق 13 عام لوگوں کے انتخاب کی فہرست بھی مکمل کرلی گئی ہے جس کے لئے باقاعدہ آڈیشن لئے گئے تھے

 

اور ان میں منتخبہ حصہ لینے والے تین ماہ تک بگ باس کے گھر میں مقیم رہیں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ منتخبہ حصہ لینے والوں کی پہلی فہرست میں عام آدمیوں کے علاوہ ماڈلس اور ایکٹرس بھی شامل رہیں گے۔ ان 13 حصہ لینے والوں میں جئے پور سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ بزنس مین منوج پنجابی، دلی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ اسٹوڈنٹ لوکیش کماری شرما، ایک اور دلی سے ہی تعلق رکھنے والی 23 سالہ نیتبھاکول، نویڈا سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ ڈائری کے مالک مانویر گرجار، بہار سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ٹیچر نوین پرکاش، ممبئی سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر ایکٹر 23 سالہ کاجول تیاگی، ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ رائٹر ایکٹر پرمودھیا، ممبئی سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سنگر ایکٹر نکھل مہتہ، لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ بزنسمین دیودیوگن، ممبئی سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ ایکٹر سنگر فیروز خان، پونے سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ ریڈیو پروگرامر مندیراچوہان، دلی سے تعلق رکھنے والی 39 سالہ ایکٹر روچیکا سنگھ، دلی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ رکرویٹر ان مارکٹنگ پرینکا جگاشامل ہیں۔ اس طرح اس ریالٹی شو کے لئے اور بھی کئی نام ہیں جو توقع ہے ناظرین کی ووٹنگ کے ذرائع بھی بگ باس کے گھر میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی کلرس چینل نے بگ باس کا عالیشان مکان جو کئی ایک تبدیلیوں کے ساتھ ہے لونا والا میں ہی تعمیر کروایا ہے جس کی تعمیر پر غیر معمولی اخراجات آئے ہیں اس بار کلرس کے پروڈیوسرس نے شو کے میزبان سلمان خان کی فیس کو صیغہ راز میں رکھا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سلمان خان اپنے اس ریالٹی شو کے دسویں سیزن کی کمائی کو ایک چیریٹی کے لئے دے دیں گے۔ بہرحال ہر سال کی طرح اس سال بھی ناظرین کو بگ باس کی شروعات کا بے چینی سے انتظار ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اس بار یہ شو نہایت دلچسپ اور منفرد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT