Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کلمے کے رشتے کی افضلیت ہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ

کلمے کے رشتے کی افضلیت ہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مفادات کی بنیاد پر دوستی اور دشمنی اسلامی تعلیمات کا حصہ نہیں ۔ اخوت ، بھائی ، چارہ ، جذبہ ایثار قربانی و کلمہ کے رشتے کو افضلیت دینا ہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ ہے ۔ ثانی ویلفیر اسوسی ایشن کے تیسرے جلسہ رحمتہ للعالمینؐ سے خطاب کے دوران ترجمان مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خاں فرحت انجینئر نے ان خیال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : مفادات کی بنیاد پر دوستی اور دشمنی اسلامی تعلیمات کا حصہ نہیں ۔ اخوت ، بھائی ، چارہ ، جذبہ ایثار قربانی و کلمہ کے رشتے کو افضلیت دینا ہی اسلامی تعلیمات کا نچوڑ ہے ۔ ثانی ویلفیر اسوسی ایشن کے تیسرے جلسہ رحمتہ للعالمینؐ سے خطاب کے دوران ترجمان مجلس بچاؤ تحریک جناب مجید اللہ خاں فرحت انجینئر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مولانا سید دلاور مخصوصی سجادہ دائرہ چنچل گوڑہ نے جلسہ کی نگرانی کی اور مولانا سید علی فراز مجتہدی ، جناب سید مجتبیٰ عابدی نے بھی اس جلسہ سے خطاب کیا ۔ جناب اسلم فرشوری ، ارمان فرشوری ، میر عظمت علی عظمت ، شبیر خان شبیر ، سید حسین بخاری ، سید علی عادل تشریف اللہی ، سید ابوطاہر مخصوصی ، سید عالم شرجیل ، سید جلال ، سید یعقوب سروش ہمنابادی ( نبیرہ حضرت سید جلیل محمد جلیل ہمناآبادی ) نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں نعت رسول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ جلسہ کا آغاز سید اشرف ید اللہی کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔

اور صدر ثانی ویلفیر اسوسی ایشن و استقبالیہ سید عثمان اظہر مخصوصی نے خطبہ استقبالیہ سنایا ۔ جلسہ کی کارروائی سید اسمعیل ذبیح اللہ نے چلائی ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ثانی ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے سماجی جہد کاروں کو کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا گیا جس میں کنوینر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، مسلم فرنٹ جناب حیات حسین حبیب اور فلک نما میں ایم بی ایم نامی سماجی تنظیم چلانے والے محمد شریف کا نام قابل ذکر ہے ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ دور ہذا میں مسلمان اسلامی تعلیمات اور نبیؐ کے اسوہ کو یکسر فراموش کر کے ذلت و رسوائی کا وجہ بن رہے ہیں انہوں نے موجودہ دور میں ذاتی مفادات کی بنیاد پر دوستی اور دشمنی کا رویہ اپنانے والے مسلمانوں سے کہا کہ وہ کلمہ کی رشتہ کی افضلیت کو سمجھیں ، مفادات کی بنیاد پر حق دار کو اس کے حق سے محروم کرنے کا جو عمل کیا جارہا ہے وہ غیر شرعی اور غیر اسلامی ہے ۔ انہوں نے مسلم معاشرے میں جہیز ، طلاق ، قتل و غارت گری کے بڑھتے واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ۔ دیگر مقررین نے بھی سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ثانی ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے پچھلے چھ سو سے زائد دنوں سے غریب اور بے سہارا لوگوں میں دوپہر کے کھانے کی جو اسکیم چلائی جارہی ہے اس پر تیار کردہ ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش بھی کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT