Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / کلنٹ ڈیمپسی کا تیز ترین گول کا نیا ریکارڈ

کلنٹ ڈیمپسی کا تیز ترین گول کا نیا ریکارڈ

نٹال ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) گھانا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں امریکی فارورڈ کلنٹ ڈیمپسی نے کھیل کے 29 ویں سکنڈ میں گول کر کے اپنی ٹیم کی جانب سے ٹورنمنٹ کیلئے تیز ترین گول کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یہی نہیں بلکہ وہ تین ورلڈ کپ مقابلوں میں گول کرنے والے امریکی کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے 2006 ء میں گھانا اور 2010 ء میں انگلینڈ کے خلاف بھی گیند کو جال میں پہنچایا تھا۔ دریں اثنا ء ان کا 29 ویں سکنڈ میں کیا گیا گول ورلڈ کپ کی تاریخ کا پانچواں تیز ترین گول ہے۔ میگا ایونٹس میں کم ترین وقت میں گیند کو جال کے حوالے کرنے کا اعزاز ترکی کے حکان سوکور کو حاصل ہے۔ انہوں نے 2002ء میں جنوبی کوریا کے خلاف محض 11 سکنڈز میں اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی۔ دوسرے نمبر پر سابقہ چیکو سلواکیہ کے والکائو ماسیک 16 سکنڈز کے ساتھ ہیں، تیسرے نمبر پر جرمن کھلاڑی ارنیسٹ لہنر (25 سکنڈز) اور چوتھی پوزیشن پر انگلینڈ کے برائن رابسن 27 سکنڈز کے ساتھ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT