Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی ایم پی ٹی سی صدرکانگریس فائز

کلواکرتی ایم پی ٹی سی صدرکانگریس فائز

کلواکرتی۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کلواکرتی میں موجود پانچ منڈلس کے ایم پی ٹی سی امیدواروں کو آج حلف دلایا گیا جبکہ کلواکرتی منڈل کے 10ایم پی ٹی سی امیدواروں میں کانگریس کے 7، ٹی آر ایس کے 3امیدوار موجود ہیں۔ واضح ہو کہ یہاں پر کانگریس کے دور گروپس ہیں جن میں ایک گروپ میں 4دوسرے گروپ میں 3ایم پی ٹی سی ہیں جبکہ پہلے گروپ

کلواکرتی۔/5جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی کلواکرتی میں موجود پانچ منڈلس کے ایم پی ٹی سی امیدواروں کو آج حلف دلایا گیا جبکہ کلواکرتی منڈل کے 10ایم پی ٹی سی امیدواروں میں کانگریس کے 7، ٹی آر ایس کے 3امیدوار موجود ہیں۔ واضح ہو کہ یہاں پر کانگریس کے دور گروپس ہیں جن میں ایک گروپ میں 4دوسرے گروپ میں 3ایم پی ٹی سی ہیں جبکہ پہلے گروپ نے ٹی آر ایس سے سمجھوتہ کرتے ہوئے ایم پی ٹی صدارت کی سیٹ حاصل کی جس کے لئے ایل رامیشور اما، ملے لا، ایم پی ٹی سی کو صدارت کیلئے چنا گیا اور نائب صدر کیلئے ٹی آر ایس سے گیری پروتال گوڑ اٹیکل ایم پی ٹی سی کونسلر چنا گیا جبکہ کو آپشن ممبر کیلئے محمد رکن الدین جیڈی پلی ایم پی ٹی کو چنا گیا۔ اس طرح کلواکرتی ایم پی آر پر کانگریس نے قبضہ حاصل کیا۔ دیگر چار منڈلوں میں ویلونڈہ پر ٹی آر ایس راجہ شیکھر، آمنگل سے بی جے پی تلوچی للیتااماں، ماڈکل سے ٹی آر ایس جئے پال کو صدر کیلئے چنا گیا۔ تلکنڈہ پلی سے ابھی تک اطلاع دستیاب نہیں ہوسکی۔ اس طرح حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے پانچ منڈلس میں ٹی آر ایس دو، کانگریس ایک، بی جے پی ایک پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ پولیس کی جانب سے ایم پی ڈی او آفس پر زبردست بندوبست کیا گیا تھا بعض پارٹیوں کے کارکنوں کو کسی بھی طرح کی ریالی کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایک موقع پر دو گروپس میں بحث و تکرار ہوئی لیکن پولیس نے دونوں کو منتشر کردیا۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او یادیا، ایم ای او باسو نائک، اسپیشل آفیسر گوردھن ریڈی سینئر سپرنٹنڈنٹ چناماں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT