کلواکرتی سے بالاجی سنگھ کا پرچہ نامزدگی کا ادخال

کلواکرتی /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ٹی آر ایس انچارج بالاجی سنگھ نے آج تحصیل آفس میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات داخل کئے جوکہ آزاد امیدوار اور ٹی آرایس امیدوار کیلئے نامزدگی داخل کئے ۔ معلوم ہوا کہ گذشتہ 5 سال سے پارٹی کیلئے محبت کرتے رہنے اور عوام میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک موقع پر پارٹ

کلواکرتی /8 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی ٹی آر ایس انچارج بالاجی سنگھ نے آج تحصیل آفس میں ریٹرننگ آفیسر کے پاس اپنے کاغذات داخل کئے جوکہ آزاد امیدوار اور ٹی آرایس امیدوار کیلئے نامزدگی داخل کئے ۔ معلوم ہوا کہ گذشتہ 5 سال سے پارٹی کیلئے محبت کرتے رہنے اور عوام میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر ایک موقع پر پارٹی کیلئے کام کرنے پر اور دیگر کئی ایک موقعوں پر پارٹی کے نام پر عوام کی مدد کرتے رہنے کے باوجود عین انتخابات کے موقع پر دوسری پارٹیوں سے ٹکٹ کیلئے شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دینے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے آج اپنے کاغذات داخل کئے اور اس امیدوار کا اظہار کیا کہ عوام اچھی طرح سے واقف ہے کہ کون ٹکٹ کا مستحق تھا اور کس کا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عوام انہیں صرف اور صرف ان کے کام کے سبب انہیں ضرورت منتخب کرے گی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT