Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی لفٹ اریگیشن چیتنیا یاترا آج چوتھے دن میں داخل

کلواکرتی لفٹ اریگیشن چیتنیا یاترا آج چوتھے دن میں داخل

کلواکرتی ۔ /7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کو کے ایل آئی سے پانی کی فراہمی کیلئے جاری کانگریس کی کے ایل آئی چیتنیا یاترا کلواکرتی منڈل میں 4 دن مکمل کرچکی ہے ۔ ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی جندریڈی کے زیرقیادت یہ یاترا آج گنڈور ، لنگسان پلی مداگھوپتی پیٹ گرام پنچایتوں کا دورہ کیا جہاں پر عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ومشی تم آگے بڑھو ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایل آئی سے پانی کے حصول کیلئے میں کانگریس کے زیرقیادت کسی بھی حد تک اور کسی بھی قدر احتجاج کیلئے تیار ہوں ۔ بتایا اور کہا کہ حلقہ اسمبلی کلواکرتی مسائل حل کرنا ہی ان کا مقصد ہے ۔ گر ضرورت پڑی تو پانی کے حصول کیلئے اپنے عہدہ سے استعفی کیلئے بھی پیچھے نہیں ہٹونگا ۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں عوام اور پارٹی قائدین ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT