Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی مٹن مارکٹ میں ’ گندم نما جو فروشی ‘

کلواکرتی مٹن مارکٹ میں ’ گندم نما جو فروشی ‘

کلواکرتی۔ /12 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ کی جانب سے آج صبح گوشت اور ترکاری مارکٹ کا معائنہ کیا گیا اور تمام حالات سے آگہی حاصل کی۔ چونکہ دو دن قبل ترکاری مارکٹ میں آتشزدگی کے سبب 15لاکھ روپئے کا نقصان پانچ دکانات کے جلنے سے ہوا تھا، جہاں دکانات جلنے کی دیگر وجوہات ہیں وہیں پر اکثر تاجر اپنی دکانات چھوڑ کر روڈ پر سائبان

کلواکرتی۔ /12 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ کی جانب سے آج صبح گوشت اور ترکاری مارکٹ کا معائنہ کیا گیا اور تمام حالات سے آگہی حاصل کی۔ چونکہ دو دن قبل ترکاری مارکٹ میں آتشزدگی کے سبب 15لاکھ روپئے کا نقصان پانچ دکانات کے جلنے سے ہوا تھا، جہاں دکانات جلنے کی دیگر وجوہات ہیں وہیں پر اکثر تاجر اپنی دکانات چھوڑ کر روڈ پر سائبان ڈال کر فروخت کرتے تھے۔ سائبان اکثر تھیلوں سے جوڑ کر بنے ہوتے تھے جس کے سبب آگ کے جلد پھیلنے کا سبب بھی بن رہے تھے جس کے لئے آج دن تمام دکانات کو سخت انتباہ دیا گیا کہ وہ ترکاری صرف اپنی دکانات میں فروخت کریں روڈ پر فروخت نہ کریں۔ اگر آئندہ ایسا ہوا تو ان کی دکان واپس حاصل کرلی جائے گی اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جس کے بعد یہ عملہ بازو موجود مٹن مارکٹ پہنچنے پر بھی وہاں بھی ایسا ہی حال تھا۔

جب انہیں سمجھا یا گیا تو یہ بات انہیں سمجھ میں نہیں آئی جس کے سبب فوراً بلڈوزر منگواکر سامنے کا چبوترہ برخواست کردیا گیا اور جب یہ عملہ گوشت کے معائنہ کیلئے پہنچا تو وہاں پر گوشت کو دیکھ کر دنگ رہ گیا کیونکہ کئی ایک گوشت کے تاجر بکری اور مینڈی کے گوشت کو جزوی طور پر پوٹلے کے کپورے لگاکر پوٹلے کا گوشت کہتے ہوئے دھوکہ دے کر فروخت کررہے تھے۔جسے ان کے سامنے یہ سب الگ الگ کرکے دکھایا گیا اور سخت وارننگ دی کہ آئندہ سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں مارکٹ میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا ۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ سری سیلم ، وائس چیرمین محمد شاہد، کمشنر بلدیہ محمد صابر علی و دیگر موجود تھے۔ ساتھ ہی ایل آئی سی ایجنٹس کودی گئی ایک ہزار گز زمین واپس لے کر اس جگہ کو کڑیاں لگاکر گھیر لیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ گرام پنچایت کے موقع پر یہ زمین ایل آئی سی ایجنٹوں کو مفت سونپی گئی تھی۔

اظہار تعزیت
کلواکرتی۔/12نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیتہ العلماء کلواکرتی کے صدر مولانا محمد عبدالوکیل حسامی نے بتایا کہ جمعیت کے فعال اور متحرک کارکن محمد حسین کے والد محترم چھوٹے میاں کا آج صبح انتقال ہوا۔ وہ ایک ہفتہ قبل فالج سے متاثر ہوئے تھے۔ جہاں ان کے انتقال سے گھر والے مغموم ہیں وہیں جمعیت کے تمام اراکین بھی ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس کے اعلیٰ مقامات سے نوازے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ اس موقع پر صدرجمعیت کے علاوہ نائب صدر سکریٹری محمد عبدالماجد حسامی، محمد عبدالسبحان ، حافظ موسیٰ خان، حافظ محمد جعفر، حافظ عبدالقدیر، حافظ عبدالواجد، حافظ محمد زبیر احمد، حافظ میر غلام رسول، محمد چاوش، محمد یوسف و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT