Tuesday , December 11 2018

کلواکرتی میں اردو گھر کی حالت زار

کلواکرتی /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی اردو گھر ، شادی خانہ کا کل مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومتی چند ریڈی نے معائنہ کیا اور اس کی حالت دیکھ کر کافی دکھ کا اظہار کیا ۔ واضح ہوکہ اردو گھر کم شادی خانہ کے نام پر سابقہ ذمہ داروں نے رکھا تھا ۔ بارش میں پورا پانی اندر داخل ہوتا ہے ۔ گرما میں تو کسی کام کا نہیں رہتا ہے ۔ مقامی کونسلر

کلواکرتی /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی اردو گھر ، شادی خانہ کا کل مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومتی چند ریڈی نے معائنہ کیا اور اس کی حالت دیکھ کر کافی دکھ کا اظہار کیا ۔ واضح ہوکہ اردو گھر کم شادی خانہ کے نام پر سابقہ ذمہ داروں نے رکھا تھا ۔ بارش میں پورا پانی اندر داخل ہوتا ہے ۔ گرما میں تو کسی کام کا نہیں رہتا ہے ۔ مقامی کونسلر محمد مقبول نے جب ان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تو مقامی ایم ایل اے نے فوراً شادی خانہ حاضر ہوکر بنفس نفیس اسکا معائنہ کیا اور ڈائننگ ہال کی تعمیر پکوان کیلئے شیڈ اور سپلائنگ کمپنی کے سامان کا جلد سے جلد ڈتے ہوئے تعمیری کاموں کو اندرون 6 ماہ مکمل کرنے کا تیقن دیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 6 ماہ کے اندر شادی خانے کی تمام ضروریات کو مکمل کریں گے چاہے اس کیلئے کتنا ہی خرچ کیوں نہ ہو اور تمام عوام کی سہولت کیلئے جلد سے جلد کام کی تکمیل کا وعدہ بھی کیا اور کہاکہ وہ شادی خانے کو اس طرح ترقی دیں گے کہ جب کوئی غریب یہاں شادی کرنے کیلئے آئے تو اس کو ایک روپیہ بھی خرچ نہ کرنا پڑے ۔ غریب عوام کی خدمت ہی میرا اولین فرض ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیرمین بلدیہ سری سیلم ، محمد مقبول ، سوریہ پرکاش ریڈی، وشنو وردھن ریڈی ، محمد ظہیر ، سید منطور ، عبدالوحید اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT