Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں امبیڈکر جینتی تقاریب کا انعقاد

کلواکرتی میں امبیڈکر جینتی تقاریب کا انعقاد

کلواکرتی ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : کلواکرتی مستقر و اطراف و اکناف علاقوں میں عوام نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش بڑے دھوم دھام سے منائی ۔ سرکاری دفاتر میں اعلیٰ عہدیداروں کی غیر موجودگی میں دوسرے رتبہ کے عہدیداروں نے پورٹریٹ پر پھول مالا ڈالتے ہوئے جنم دن منایا جب کے سیاسی قائدین میں ایم ایل سی اور سابقہ انچارج ٹی آر ایس بالا جی سنگھ نے مختلف علاقوں اور جگہوں پر امبیڈکر کے مجسمہ کو پھول مالا ڈالا اور طعام عام میں حصہ لیا اور کلواکرتی منڈل کے مارچل گرام پنچایت میں امبیڈکر چمپئن شپ میں مقابلہ جیتنے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی ۔ مستقر میں سب سے بڑا پروگرام محبوب نگر چوراستہ پر موجود مجسمہ کے پاس منعقد ہوا جہاں پر سب سے پہلے ایک زبردست ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں شہر کے تقریبا سب ہی سیاسی قائدین نے شرکت کی اور بکثرت پھول مالا ڈالتے ہوئے جشن منایا جب کہ کانگریس پارٹی آفس میں بھی ایم ایل اے کی عدم موجودگی کے جنم دن منایا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT