Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ایس ٹی ہاسٹل کا معائنہ

کلواکرتی میں ایس ٹی ہاسٹل کا معائنہ

کلواکرتی۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایس ٹی ہاسٹل کو ایم ایل اے ڈاکٹر چلا ومشی چندر ریڈی نے آج دوبارہ پہنچ کر طالبات سے معلومات حاصل کی۔ واضح ہو کہ تین چار دن قبل اسی ہاسٹل کا انہوں نے جب دورہ کیا تھا تو 11ٹیچرس میں صرف ایک ٹیچر موجود تھے جبکہ باقی سبھی کی دستخط تو تھی لیکن ٹیچرس نہیں تھے اور جب انہوں نے کھانے اور پانی کا م

کلواکرتی۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ایس ٹی ہاسٹل کو ایم ایل اے ڈاکٹر چلا ومشی چندر ریڈی نے آج دوبارہ پہنچ کر طالبات سے معلومات حاصل کی۔ واضح ہو کہ تین چار دن قبل اسی ہاسٹل کا انہوں نے جب دورہ کیا تھا تو 11ٹیچرس میں صرف ایک ٹیچر موجود تھے جبکہ باقی سبھی کی دستخط تو تھی لیکن ٹیچرس نہیں تھے اور جب انہوں نے کھانے اور پانی کا معائنہ کیا تو افسوس کا اظہار کیا تھا۔ تین چار دن بعد دوبارہ دورہ کرنے کا انتباہ دیا تھا تب تک تمام معاملہ صحیح کرنے کی تاکید کی تھی۔ آج جب انہوں نے ہاسٹل کا دورہ کیا تو کسی حد تک اطمینان کا اظہار کیا اور طالبات سے مکمل تفصیلی رپورٹ حاصل کی اور انہیں محنت سے علم کے حصول میں لگ جانے کی تاکید کی اور آئندہ بھی وقتاً فوقتاً اچانک دورہ کرتے ہوئے انتظامات کی نگرانی کا طالبات کو تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT