Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں برقی شاک سے ایک کسان کی موت

کلواکرتی میں برقی شاک سے ایک کسان کی موت

کلواکرتی۔/17 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے ترنیکل موضع میں 35سالہ راملو اپنے کھیت میں برقی منقطع ہونے پر ٹرانسفارمر پر چڑھ کر درستگی میں مصروف تھا کہ اچانک برقی رو کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ ایس آئی کلواکرتی جالیندر ریڈی نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کے بعد نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کرتے ہوئے ایک کیس درج کرلیا۔

کلواکرتی میں سڑک حادثہ
میاں بیوی شدید زخمی
کلواکرتی۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے کنڈا موضع کے متوطن 50 سالہ وینکٹیا اپنی بیوی 45سالہ میرماں  کے ساتھ موٹر سیکل کے ذریعہ اپادھی اسکیم کے تحت مزدوری کے لئے جارہا تھا کہ مین روڈ پر فون پر بات چیت میں مصروف رہتے ہوئے گاڑی چلارہا تھا سامنے سے آرہے آئیل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نازک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں ایس آئی اکنڈا بالا کرشنا نے کیس درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT