Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

کلواکرتی میں بیٹے کے ہاتھوں ماں کا قتل

شراب کیلئے رقم نہ دینے پر بے رحمانہ اقدام

کلواکرتی ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کلواکرتی حلقہ اسمبلی کے منڈل تلکنڈہ پلی مستقر پر کل رات بیٹے نے اپنی ماں کو شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر ہلاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق مستقر تلکنڈہ پلی منڈل کے وینکٹماں 70 سالہ جنہیں 5 بیٹیاں اور دو بیٹے تھی جن کے تمام کی شادیاں ہوچکی تھیں۔ وینکٹماں کو وظیفہ کی رقم اور چھوٹی موٹی مزدوروں کے سب کچھ رقم حاصل ہوتی تھی۔ وقتاً فوقتاً چھوٹے لڑکے بی سرینواسلو (سرینو) 35 سالہ کو تقاضہ کرنے پر رقم دیا کرتی تھی۔ کل رات بھی سینو نے ماں سے رقم کیلئے بحث و تکرار کی، نہ دینے پر نامعلوم شئے سے ان کے سر پر مار کر انہیں ہلاک کردیا اور راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اپنے سسرال جا پہنچا اور آج صبح اپنی اہلیہ کو لیکر گھر پہنچا اور خون میں لت پت ماں کی نعش کو دیکھ کر آہ و بکا کرنے لگا اور دوسروں پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے ماں کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا جب شورشرابہ زیادہ ہونے لگا تو پڑوسیوں نے سینو سے دریافت کیا کہ رات تم خود ماں سے بحث و تکرار کررہے تھے وہ انکار کرنے لگا جب محلے والوںنے پولیس کو اس کی اطلاع دی تو پولیس نے جب سختی سے اس سے دریافت کیا تو اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے اقرار کرلیا کہ شراب نوشی کیلئے رقم نہ دینے پر اس نے پتھرسے ماں کے سر پر وار کرتے ہوئے ہلاک کیا اور شک کے دائرہ میں آنے سے بچنے کیلئے سسرال جاکر اہلیہ کو ساتھ لاتے ہوئے دوسروں پر اس الزام کو عائد کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے سینو کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT