Saturday , July 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں تیراکی کے دوران دو نوجوان غرقاب

کلواکرتی میں تیراکی کے دوران دو نوجوان غرقاب

کلواکرتی /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس آئی رگھویندر ریڈی کے مطابق کلواکرتی لفٹ اریگیشن کنال میں آج دو نوجوان تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے جن کی نعشیں عوام کی مدد سے باہر نکالی گئی اور بعد پنچ نامہ کے کلواکرتی ہاسپٹل کو نعش منتقل کیا ۔ لنگنا پلی کے رہنے والے دو نوجوان انجینیلو گوڑ 32 سالہ راما سوامی 33 سالہ رگھوپتی پیٹ سے گذرنے والی کنال میں تیراکی کیلئے جاکر دوران تیراکی غرقاب ہوگئے ۔ باہر موجود ان کے کپڑوں کو دیکھ کر عوام نے پولیس کو اطلاع دی بعد تنقیح کے ان کے جیب میں موجود آدھار کارڈکے ذریعہ ان کی شناخت کی گئی ۔ مقامی عوام کے مطابق ان نوجوانوں کو تیراکی نہیں آتی تھی ۔ منجملہ نعشیں کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT