Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں جگن موہن ریڈی کا پتلہ نذر آتش

کلواکرتی میں جگن موہن ریڈی کا پتلہ نذر آتش

کلواکرتی ۔ /17 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی ٹی آر ایس کے قائدین نے آج محبوب نگر چوراستہ پر آندھرائی قائد وائی ایس جگن موہن ریڈی کے پتلہ کو نذر آتش کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا ۔ جگن کل سے تلنگانہ آبی پراجکٹ کے خلاف کرنول میں تین روزہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ان کے احتجاج کے خلاف یہاں ٹی آر ایس کے قائدین نے پتلہ جلاکر ان کے احتجاج کے خلاف احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین بی آنند کمار ، یادگیرا چاری ، سید مسعود ، محمد سلمان خان ، وجئے گوڑ  ، منوہر ریڈی ، سابقہ سرپنچ سدرشن ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT