Monday , November 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں راشن شاپس ڈیلرس کا بند کامیاب

کلواکرتی میں راشن شاپس ڈیلرس کا بند کامیاب

کلواکرتی۔/10 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی راشن ڈیلرس اسوسی ایشن کی جانب سے آج یہاں کے تمام راشن دکانات کو بند کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا اور ایم آر او آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل ریاستی وزیر سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے اسمبلی میں دوران بیان کہا تھا کہ راشن ڈیلرس اور رائس ملس دونوں ملکر راشن چاول کو فروخت کررہے ہیں جس کے سبب راشن شاپس ڈیلرس کے مسائل حل کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ان کے اس بیان کے خلاف یہ احتجاج کیا گیا اور تمام دکانات بند کی گئیں جس میں تقریباً ڈیلرس نے حصہ لیا۔ یہ بات اسوسی ایشن صدر محمد دستگیر نے بتائی۔

TOPPOPULARRECENT