Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ریت کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

کلواکرتی میں ریت کی غیر مجاز منتقلی کے خلاف کارروائی

کلواکرتی۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلواکرتی میں آئے دن ریتی کا غیر قانونی کاروبار دن بہ دن ترقی کرتا جارہا ہے جس کے لئے ریونیو عہدیدار سخت نگرانی کررہے ہیں۔ آج ایم آر او منجولا نے باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر دھاوا کرتے ہوئے کلواکرتی سے متصل دو گاؤں گنڈور پر 30ٹریکٹر اور سداکلی پر 5ٹریکٹر تقریباً  35ٹریکٹرس ریتی جو چھپاکر غیر قانونی طریقے پر حاصل کرتے ہوئے جمع کی گئی تھی جائے واقعہ پر پہنچ کر اس ریت کو ضبط کرلیا اور مقامی کاولکر کے حوالے کرتے ہوئے کیس درج کیا گیا۔ کل ضلع کلکٹر آفس میں اس کیس کو روانہ کیا جائے گا جس کے آرڈر کے بعد بقیہ کارروائی کا گرداور محمد نصیر الدین نے بتایاہے۔ اس موقع پر ایم آر او کے منجولا کے ہمراہ کلواکرتی ایس آئی جالیندر ریڈی، گرداور محمد نصیر الدین و دیگر موجود تھے۔

اقامتی اسکول ناگارم میں داخلے
کیلئے درخواستیں مطلوب
نظام آباد:10؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس ۔ کشن۔ پرنسپل و ضلع کنوینر اقامتی اسکول ناگارام کی اطلاع کے بموجب اقامتی اسکول انگلش میڈیم ناگارم میں جماعت پنجم‘ ششم اور ہفتم میں چند مخلوعہ نشستوں کیلئے خواہشمند طلباء سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جماعت پنجم کیلئے بچے کی عمر 9 سال سے 11 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ حکومت کی طرف سے قائم شدہ اس اسکول میں طلباء کیلئے مفت طعا م و قیام اور دیگر سہولیات درکار ہیں۔ کشادہ عمارتیں‘ خوبصورت جائے وقوع اور پرفضاء ماحول جو بچوں کی صحت کیلئے ضروری ہے دستیاب ہیں۔ لہذا اولیاء طلباء اس طرف خاص توجہ فرماکر اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں اور بچوں کو داخلہ دلواکر ان کا مستقبل سنواریں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866559695 ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT