Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں زائد ٹیکس کے خلاف احتجاج

کلواکرتی میں زائد ٹیکس کے خلاف احتجاج

کلواکرتی ۔ 14 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی بلدیہ کی جانب سے عوام پر زبردست بوجھ گھروں اور دوکانوں پر ٹیس کے ذریعہ ڈالے گئے بوجھ کے خلاف کلواکرتی بیجے پی کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل احتجاج جاری ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی قائدین درگاہ پرساد ، کرشنا گوڑ اور دیگر نے کہا کہ چیرمین بلدیہ ٹیکس کے خلاف عوام کا ساتھ دینے کے بجائے کمشنر بلدیہ کی طرفداری کررہے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ وہ چیرمین نہ ہو کر نائب کمشنر بلدیہ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ عوام کی فکر کرتے ہوئے فوراً بلدیہ کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ٹیکس کے خلاف قرارداد پیش کرتے ہوئے عوام کے بوجھ کو کم کریں ۔ عوام انہیں اس لئے سیٹ پر نہیں بیٹھایا کہ وہ عوام کیلئے بوجھ بنیں انہیں چاہئے کہ سیاست بازو رکھ کر عوام کیلئے ہمارے ساتھ آکر ٹیکس کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں اور شادنگر کے طرز پر جہاں انہوں نے بلدیہ میں قرارداد رکھ کر پچاس فیصد ٹیکس کم کروایا ہے اس طرح یہاں بھی ہم سب ملکر کام کرتے ہوئے عوام کے بوجھ کو کم کریں ورنہ بی جے پی ٹیکس کے خلاف عوام کے درمیان مباحثہ کیلئے کبھی بھی تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT