Monday , April 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں پانی کی قلت سے مشکلات

کلواکرتی میں پانی کی قلت سے مشکلات

کلواکرتی۔/10اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں پانی کا شدید بحران ہے گزشتہ چار سال سے یہاں پر کافی مشکلات کا سامنا ہے نگر پنچایت کے کئی ایک بور سوکھ چکے ہیں، پورے شہر کیلئے صرف گیارہ بور کام کررہے ہیں جہاں سے ٹینکر کے ذریعہ محلہ واری ٹینک بھرتے ہوئے دو دو دن کے وقفہ سے پانی فراہم کیا جارہا ہے ،ذاتی صرفہ سے ڈالے گئے گھروں کے تقریباً بور سوکھ چکے ہیں۔ چیرمین بلدیہ سری سیلم نے کانگریس چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شمولیت کے وقت خاطر خواہ رقم فراہم کرتے ہوئے کلواکرتی کیلئے ترقیاتی کام کرانے کا وعدہ کیا گیا تھا اور ابھی کچھ دن قبل کلواکرتی بلدیہ کیلئے 15 کروڑ رقم کا جی او وزیر بلدیہ جناب کے ٹی آر نے چیرمین بلدیہ کے حوالے کیا تھا لیکن آج تک بھی یہ دو بجٹ کلواکرتی کو دستیاب نہیں ہوئے ۔ چیرمین بلدیہ کے ہمراہ کونسلرس بھی انتظار میں ہیں لیکن پتہ نہیں کب دستیاب ہوں گے۔ انتظار چھوڑ کر گاندھی نگر وارڈ نمبر 5 کے کونسلر سوجنیا جناردھن ریڈی نے اپنے ذاتی صرفہ سے اپنے رائے دہندوں کو پانی فراہم کرنے کا بیڑا اٹھایا اور آج اس کا آغاز بھی عمل میں آیا جس پر وارڈ کے رائے دہندے بہت خوش ہیں اور اپنے کونسلر کی مداح سرائی میں لگے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے ایڈما کشٹا ریڈی ، چیرمین بلدیہ سری سیلم، کمشنر بلدیہ پروین کمار ریڈی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT