Thursday , December 13 2018

کلواکرتی میں کوآپریٹیو بینک کی جدید عمارت کا افتتاح

کلواکرتی۔ /20 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج ایم پی ناگرکرنول نندی ایلیا نے ضلع کو آپریٹیو بینک کی جدید عمارت کا افتتاح انجام دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کسانوں کی مدد کیلئے آگے آئے اور ان کے مسائل جلد سے جلد حل کرتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے کام کرے۔ آج کل کسان قرض کے بوجھ تلے حود کشی کررہے ہیں جس کیلئے ان کے مسائل کے حل بلاوقفہ برقی سربراہی اور یوریا، بیج کی سربراہی مناسب طریقہ سے کرتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے کام کرے۔تلنگانہ میں ضلع محبوب نگر کوبہت ہی پسماندہ ضلع قرار دیا جاتا ہے لیکن حلقہ ناگرکرنول ضلع سے بھی زیاد پسماندہ علاقہ ہے یہاں کے کسانوں کا انحصار بارش پر ہی ہوتا ہے جس کیلئے حکومت اس علاقے پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے بتایا کہ ویرا ریڈی کی قیادت میں اس بینک کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ عوام کو بھی اس طرح غریب کسانوں کی بھلائی کیلئے آگے آنا چاہیئے جبکہ صدر ضلع امداد باہمی بینک سابق ایم ایل اے نے بتایا کہ ان کے یہ بینک گذشتہ 109سال سے غریب کسانوں کی ہر ایک طرح سے مدد کرتے رہے ہیں

جبکہ گذشتہ چار سال تک بینک خسارے میں چل رہے تھے لیکن اب ہمارے بینک ڈھائی کروڑ سے زائد منافع سے چل رہے ہیں۔ کسانوں کی جوبھی ضرورت ہوتی ہے ان کو وہ سامان مہیا کروایا جاکر انہیں آسان اقساط پر ادائیگی کیلئے منصوبہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ اس بینک کی کارکردگی بہت ہی قابل ستائش ہے۔ یہاں پر تقریباً 20کروڑ کے قرضہ جات دیئے گئے اور اسی طرح کسانوں کا عمل بھی قابل ستائش ہے کہ تقریباً 90فیصد رقم ہمیں واپس وصول ہوئی ہے۔ بینک اور کسان دونوں بھی قابل مبارکباد ہیں۔ اس موقع پر ایم پی نندی ایلیا، ضلع بینکس صدر سابق ایم ایل اے ویرا ریڈی چیرمین بلدیہ سری سیلم، وائس چیرمین محمد شاہد، سابق مارکٹ چیرمین روپ نائک، چیف ایگزیکیٹو آفیسر دامودھر ریڈی ، بینک منیجر رمیش کے علاوہ آمنگل، ایلدنڈہ، مڑجیل، رنگاپور، چار کنڈھ کے بینک منیجرس موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT