Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں ہریتا ہارم پروگرام کا مختلف جگہوں پر انعقاد

کلواکرتی میں ہریتا ہارم پروگرام کا مختلف جگہوں پر انعقاد

کلواکرتی 15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی مستقر اور اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں ہریتا ہارم پروگرام کا پرزور انداز میں انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کے عہدیداران اور عوام بڑھ چڑھ کر اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ فی الحال صرف اور صرف حکومت کے اداروں میں ہی یہ پروگرام عمل میں آرہا ہے جبکہ عوام تک ابھی یہ پروگرام منعقد کرنے کے لئے پودوں کی تقسیم عمل میں نہیں لائی گئی۔ آج مقامی لیبر آفس کے احاطہ میں لیبر آفیسر نے اپنے تحت کے عملہ کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا اور 200 پودے لگائے جبکہ دوسرا پروگرام کلواکرتی آئی ٹی آئی میں منعقد ہوا جس میں چیرمین آئی ٹی آئی اور پرنسپل نے طلباء و طالبات کے ساتھ اس پروگرام میں حصہ لیا۔ منجملہ حکومت کے اس پروگرام میں جہاں ہر کوئی دلچسپی ظاہر کررہا ہے وہیں پر عہدیداروں کی جانب سے پودوں کی تقسیم عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ نرسری جاکر پودے حاصل کرنے کے بجائے بلدیہ کے ذریعہ اس کی تقسیم عمل میں لائی جائے تو بہت بہتر ہوگا۔ بلدیہ کی جانب سے ابھی تک اس پروگرام کا انعقاد عمل میں نہیں آیا۔ واضح رہے کہ سال گزشتہ بلدیہ کی جانب سے ایم پی نندی ایلیا اور ایم ایل اے ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی کی زیرصدارت اس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا تھا اور اہم شاہراہوں جوکہ تقریباً 2 کیلو میٹر پر محیط ہیں سینکڑوں پودے لگائے گئے لیکن آج ان کا وجود باقی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT