Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی میں یوم صحافت کا انعقاد

کلواکرتی میں یوم صحافت کا انعقاد

کلواکرتی /9 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں یوم صحافت ( جرنلسٹ یوم ) کے موقع پر سرکاری دواخانہ پہونچ کر مریضوں میں میواہ جات تقسیم عمل میں لایا جس میں مقامی آئی سیدلو نے شرکت کی اور دواخانہ انچارج ڈاکٹر شیوارام نے بھی شرکت کی اور صحافیوں کے جانب سے کئے گئے اس قدم کی خوب سراہنہ کی ۔ جبکہ اس موقع پر تمام اردو ، تلگو صحافیوں کو چاہئے کہ وہ پرنٹ میڈیا سے ہوں یا الکٹرانک میڈیا سے تمام نے عہد کیا کہ وہ عوامی مسائل کو اٹھاکر ان کی ضروریات کی تکمیل کیلئے اپنے قلم سے عہدیداروں کو آگاہ کریں گے اور اس ضلع و ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کیلئے اور ملککو روشن کرنے کیلئے ان سے جو بھی ہوگا اس کیلئے آگے آئیں گے ۔ اس موقع پر آئندہ کیلئے بھی کئی ایک فلاحی کاموں کی انجام دہی کیلئے قرارداد منظور کی گئی یوم صحافت کے موقع پر شہر کے کئی ایک عہدیداران اور سیاسی قائدین اور عمائدین شہر نے صحافیوں کو ان کے خدمات کی خوب سراہنہ کی اور مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر کلواکرتی ٹی یو ڈبلیو جے صدر سدرشن ریڈی نائب صدر عبدالماجد سکریٹری کشٹیا ، ساجد حسین ، بالیا ، وینکٹیا ، راجو ، سینو ، عبدالوکیل ، عبدالصمد ، مدھو ، چاری اور دیگر تمام رپورٹرس موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT