Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کلواکرتی کو جلد از جلد پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

کلواکرتی کو جلد از جلد پانی فراہم کرنے کا مطالبہ

بی جے پی ریاستی جنرل سکریٹری ٹی اچاری کی پریس کانفرنس

کلواکرتی ۔ 24؍ ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلوا کرتی بھارتیہ جنتا پارٹی کے تحت منعقدہ پریس میٹ میں آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری ٹی آچاری نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے ۔ اور یہاں کے دونوں قائدین ایم ایل سی کے نارائن ریڈی اور ایم ایل اے اے چلاومشی جن ریڈی اپنی اپنی ساکھ بچانے میں لگے ہوئے ہیں جنہیں عوام کی ذرا برابر بھی فکر نہیں ۔ ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت کیونکر یہاں کے علاقے سے دشمنی کر رہی ہے ۔ جدید شروع کردہ پراجکٹ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے تکمیل میں لگی ہوئی ہے ۔ جبکہ کلواکرتی لفٹ اریگیشن کے کاموں کو جو کہ کلواکرتی کو پانی فراہم کرنے والا واحد ذریعہ ہے ۔گذشتہ کئی سالوں سے زیر تکمیل ہے جس کا الیکشن سے قبل 90 فیصد کام ہوچکا تھا بعض بعض جگہوں پر زمینوں کے حصول کے مسائل کے علاوہ کچھ نہیں تھا کیونکہ تین سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود ان کاموں کو تکمیل نہیں کر رہی ہے جبکہ ہمارے اس علاقہ سے گذرتے ہوئے نلگنڈہ کو فراہم ہونے والے پانی کے نالوں کو زور و شور سے تکمیل کر رہی ہے جو کہ ہمارے بعد شروع کردہ پراجکٹ ہے ۔ یہ قائدین جن کی قیادت پر عوام آج پچھتا رہی ہے صرف اور صرف جلسے منعقد کرنے اور چیف منسٹر اور ان کے گھر کے وزراء کی تعریف کے پل باندھنے اور چھوٹے چھوٹے تیقنات عوام کو دینے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں ۔ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی ریاستی حکومت سے دوٹوک انداز میں مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کلوا کرتی کو پانی فراہم کرنے والے اس واحد ذریعہ کو جلد سے جلد مکمل کرتے ہوئے یہاں کے کسانوں اور عوام کو پانی فراہم کرے ورنہ بی جے پی عوام کے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے ۔ ضرورت پڑی تو اپنے آپ کو گرفتار کروانے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ اور ضرورت پڑھنے پر حیدرآباد کو مشن بھاگیرتا کے ذریعہ فراہم ہونے والی پائپ جو کہ ہمارے علاقے میں گذر رہی ہے اس کو توڑ کر ہم پانی لینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گے اس موقع پر ان کے ہمراہ بی جے پی ضلع صدر درگا پرساد ‘ نائب صدر راگھوریڈی ‘ کونسلر وجئے ‘ نشو ‘ راگھو بی جے ائی ایم صدر و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT