Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / کلوا کرتی میں خوفناک سڑک حادثہ ‘ 2 خواتین ہلاک

کلوا کرتی میں خوفناک سڑک حادثہ ‘ 2 خواتین ہلاک

حیدرآباد 25 ؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) کلواکرتی اور مڑجیل روڈ پر اورکنڈہ گیٹ کے قریب لاری نے آٹو کو ٹکر دے دی جس کے سبب دو خواتین ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے جنہیں حیدرآباد منتقل کیاگیا ۔ جبکہ دیگر 7 افراد بھی زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے اور سب ہی کو حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے ۔ انسپکٹر ویلدنڈا گری کمار کے مطابق اورکنڈہ پیٹ سے ایک آٹو جس میں تقریباً 10 افراد سوار تھے کلوا کرتی آ رہا تھا جیسے ہی آٹو اورکنڈہ کی سڑک سے کلواکرتی مین سڑک پر مڑ رہا تھا جڑچرلہ سے آ رہی لاری نے تیز رفتاری میں آٹو کو ٹکر دے دی جس کے سبب آٹو کے پرخچے اڑ گئے ۔ اس میں سوار دو خواتین انوسی یماں 45 سال جائے واقعہ پر ہلاک ہوگئی جبکہ زخمی جہانگیر بی 52 سالہ دواخانہ پہنچنے کے بعد انتقال کر گئیں ۔ آٹو ڈرائیور 25 سالہ محمد جہانگیر کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں حیدرآباد کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس طرح کے ملّیا 40 سالہ جو کہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ یہاں پر موجود قدیم اور مشہور مندر کی پوجا کیلئے آئے تھے جو کہ تلکنڈہ پلی منڈل گوریڈی پلی کے رہنے والے ہیں انہیںشدید چوٹیں آئیں ۔ ان دونوں کو فوراً حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ لکشمماں ‘ جانکماں ‘ للیتا‘ محمد مرتضی ‘ منی بیگم الویلا ‘ پرشوتم ‘ مادھوی جنہیں چوٹیں آئیں اور کئی ایک کے ہاتھ پیر ٹوٹ چکے ہیں جن کاعلاج جاری ہے ۔ ان تمام زخمیوں کو مختلف گاڑیوں کے ذریعہ کلواکرتی ہاسپٹل روانہ گیا ہے اور وہاں موجود عوام نے لاری ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کیا اور تمام آٹو یونینوں کے افراد نے راستہ روکو احتجاج کیا پولیس کی بروقت کا رروائی کے سبب اور ایک دو جانیں ضائع ہونے سے بچ گئیں ۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

TOPPOPULARRECENT