Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کلکٹریٹ عادل آباد میں میڈیا سنٹر کا افتتاح

کلکٹریٹ عادل آباد میں میڈیا سنٹر کا افتتاح

عادل آباد 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد کے دفتر کلکٹریٹ کی عمارت میں ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر DPRO مسٹر سرینواس کو موجود رہتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات سے فراہم ہونے والی انتخابی اطلاعات کو بنا کسی تاخیر صحافیوں کو پہنچانے پابند کیا۔ ضلع کلکٹر میڈیا سنٹر میں موجودہ کمپیوٹرس اور ٹ

عادل آباد 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مستقر عادل آباد کے دفتر کلکٹریٹ کی عمارت میں ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے میڈیا سنٹر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر DPRO مسٹر سرینواس کو موجود رہتے ہوئے ضلع کے مختلف مقامات سے فراہم ہونے والی انتخابی اطلاعات کو بنا کسی تاخیر صحافیوں کو پہنچانے پابند کیا۔ ضلع کلکٹر میڈیا سنٹر میں موجودہ کمپیوٹرس اور ٹی وی سٹس کا مشاہدہ کرنے کے بعد مزید ایک لیاب ٹاپ فراہم کرنے سے اتفاق کرلیا جبکہ اس موقع پر ڈیویژنل پی آر او مسٹر روی کمار، بھیم کمار اے پی آر او مسٹر رام موہن بھی موجود تھے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے قبل از ضلع کلکٹر نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں انتظامیہ سنیما گھر ، ٹی وی چینل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیا اس موقع پر ضلع کلکٹر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیڈ نیوز پر کڑی نظر رکھنے کی غرض میڈیا سرٹیفکیشن مانیٹرنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ سنیما گھروں میں سلیٹ کے ذریعہ، ٹی وی چیانلس میں اانتخابی امیدواروں کے تعلق سے عکاسی کرنا، پرنٹ میڈیا میں امیدواروں کی تائید و حمایت میں بیان شائع کرنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر انتخابی ضابطہ اخلاق کا لحاظ نہ رکھنے کی بناء پر 171 دفعہ کے تحت سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔ اس اجلاس میں جوائنٹ کلکٹر مسٹر لکشمی کانتم ڈی پی آر او مسٹر سرینواس بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT